ایکنا نیوز- ڈیلی دنیا کے مطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین کارخانہ بازار میں شاعر مشرق و مفکر اسلام علامہ اقبالؒ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام اور مہمان اعزاز ڈائریکٹر کالجز رانا منور تھے۔
جبکہ تقریب کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر طیبہ شاہین نے کی۔ تقریب میں طالبات کے مابین نعت خوانی اور تقاریر کے مقابلے ہوئے جبکہ علامہ اقبالؒ کی زندگی پر سوال و جواب کا کوئز پروگرام بھی منعقد ہوا۔
طالبات نے علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ٹیبلو بھی پیش کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے