بین الاقوامی گروپ: امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر نے صدر اوباما کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلد ٹرمپ کے ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل فلسطین کو بطور ریاست سفارتی سطح پر تسلیم کر لیں
ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر جمی کارٹر نے صدر اوباما کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلد ٹرمپ کے ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل فلسطین کو بطور ریاست سفارتی سطح پر تسلیم کر لیں۔
نیو یارک ٹائمز میں شائع صدر اوباما کے نام اپنے ایک کھلے خط میں سابق صدر جمی کارٹر نے کہا کہ طویل عرصے سے حل طلب یہ تنازع اب سنگین ترین صورت اختیار کر گیا ہے ، اس لئے امریکا کو چاہیے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دلانے کے لئے ان کی فوری مدد کرے اور فلسطین کو باضابطہ طور تسلیم کر لیا جائے۔