پاکستان؛ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کا انعقاد

IQNA

پاکستان؛ لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کا انعقاد

7:49 - December 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3502038
بین الاقوامی گروپ: عید میلادالنبی (ص) کے حوالے سے مجلس وحدت کے زیراہتمام جشن میلاد اور لبیک یا رسول اللہ کانفرنس اٹھارہ دسمبر کو منعقد ہوگی

پاکستان؛ لبیک یا رسول اللہ (ص)  کانفرنس کا انعقاد

ایکنا نیوز- شیعہ اور سنی علما کی شرکت کے ساتھ اٹھارہ دسمبر کو حیدرآباد کے المصطفی گراونڈ میں جشن میلاد اور لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس منعقد ہوگی.

مجلس وحدت مسلمین کے اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں شیعہ سنی عوام بھرپور انداز میں شرکت کریں گے جبکہ مجلس وحدت کے سربراہ علامہ راجا ناصر خصوصی خطاب کریں گے.

جشن میلاد اور لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس میں نعت خوانی کے علاوہ شیعہ سنی نامور علما کے خطابات بھی متوقع ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں بارہ ربیع الاول سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت بھی منایا جاتا ہے۔

پاکستان؛ لبیک یا رسول اللہ (ص)  کانفرنس کا انعقاد

نظرات بینندگان
captcha