
ایکنا نیوز- اینا نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی ساینس، ثقافت اور تعلیمی مرکز(آیسسکو) کے تعاون سے اسپین کے جنوب میں واقع غرناطہ یا گراناڈا شہر میں خطاطی نمایش منعقد کی گئی ہے جو ایک مہینے تک جاری رہے گی ۔
غرناطہ میں اسلامی فن خطاطی نمایش اسلوکیہ کے سفارت خانے کے تعاون سے یورپی – عربی مرکز میں منعقد کی گئی ہے.
اسلوکیہ کی «براٹیسلاوا» یونیورسٹی کی لائبریری میں رکھے فن پارے نمایش میں پیش کیے گیے ہیں۔
«الثغره» ثقافتی مرکز کے ڈایریکٹر«عبدالصمد انطونیو رومیرو» آیسسکو تنظیم کے نمایندے کی حیثیت سے اس نمایش کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔