نیومیکسیکو میں اسلام کو تعارف کرانے کی قرآنی کاوش

IQNA

نیومیکسیکو میں اسلام کو تعارف کرانے کی قرآنی کاوش

7:29 - December 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3502046
بین الاقوامی گروپ: امریکہ کی نیو میکسیکو یونیورسٹی کے طالب علم مجتبی نور اسلام کے درست تعارف کے لیے ذاتی کاوش سے مفت قرآنی مجید کے نسخے تقسیم کررہا ہے

نیومیکسیکو میں اسلام کو تعارف کرانے کی قرآنی کاوش


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «lcsun» کے مطابق ستائیس سالہ مجتبی نور اب تک تین سوقرآن مجید خرید اور ان نسخوں کو یونیورسٹی میں اسلام میں دلچسپی لینے والوں میں تقسیم کررہا ہے

انکا کہنا ہے : جو لوگ کسی مسلمان سے رابطے میں نہیں اور وہ اسلام کے حوالے سے کچھ جاننا چاہتے ہیں انکے لیے درست اور غلط میں فرق کرنا بہت مشکل ہے۔

مجتبی نور کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں بھی بعض ایسے لوگ ہیں جو اسلام کے حوالے سے معلومات چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے یہ کام شروع کیا ہے تاکہ ایسے لوگ برراہ راست قرآن سے اسلام کو جان سکے۔


انکا کہنا ہے: میں نے دیگر مذاہب کے حوالے سے کتابوں کا مطالعہ کیا ہے اور چاہتاہوں کہ وہ لوگ بھی قرآن پڑھ کر اسلام سے آشنائی حاصل کریں۔


نور نے پہلے سو قرآن مجید خرید کر تقسیم کیا اور پھرلوگوں کے شوق و زوق کو دیکھا تو مزید دو سو قرآن خرید چکا ہے تاکہ لوگوں میں بانٹ سکے۔


یونیورسٹی کے صحن میں قرآن تقسیم کرنے والے طالب علم کا کہنا ہے کہ دیگر افراد کا جان لینا چاہیے کہ ہم میں اور ان میں کوئی خاص فرق نہیں۔

لوٹران کلیسا اور بین المذاہب مرکز نے انکے اس کوشش کو قابل قدر قرار دیا ہے ۔


3551075

نظرات بینندگان
captcha