
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «worldbulletin» کے مطابق لیورپول میں تاریخی مسجد «عبدالله کوئیلیام» میں مستحقین کے لیے خوراک جمع کرانے کی مہم شروع کی گئی ہے
مذکورہ مسجد انسیویں صدی میں «ویلیام هنری کوئیلیام» کے ہاتھوں تعمیر کی گیی ہے جب انہوں نے اسلام قبول کیا تھا ۔ ویلیام نے بعد میں اپنا نام عبداللہ رکھا اور مسجد کے اطراف میں غریبوں میں کھانا تقسیم کرنا شروع کیا۔
لیورپول میں جامع مسجد کے رکن مؤمن خان کا کہنا ہے : اس مسجد کی یہ خصوصیت قابل تعریف ہے کہ اپنے ہمسایوں کی بلاتفریق مدد کررہی ہے ۔
«عبدالله کوئیلیام» مسجد کی انجمن کے ڈایریکٹر قالب خان کا کہنا ہے : اس مسجد کی روایت برقرار رہے گی اور اہم کلبوں کے فینز کا دورہ مسجد قابل تحسین ہے۔
لیورپول فٹبال کلب کے ایک رکن ایان بارنی نے اس حوالے سے کہا : اس اقدام سے مسلمانوں اور دیگر غیرمسلموں میں ہم آہنگی بڑھے گی اور اسلامو فوبیا میں بھی کمی ہوگی۔