کراچی سے طالبان اور لشکری جھنگوی کے 6 دہشتگرد گرفتار، مسرور جھنگوی کی کامیابی سے کیا مراد لیاجائے؟

IQNA

کراچی سے طالبان اور لشکری جھنگوی کے 6 دہشتگرد گرفتار، مسرور جھنگوی کی کامیابی سے کیا مراد لیاجائے؟

11:40 - December 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3502066
بین الاقوامی گروپ: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا-تھانہ اقبال ماركیٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن ساڑھے 11 نمبر قبرستان كے قریب چھاپہ مار كر 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے كلاشنكوف لوڈ میگزین بمعہ 45 گولیاں، ایك نائن ایم ایم پستول لوڈ میگزین بمعہ 2 گولیاں، 4 دستی بم ، ایك كلو دھماكا خیز مواد، آدھا كلو بال بیرنگ اور ڈیڑھ میٹر تار (بارودی فیتہ) برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں شہزاد ، نور محمد، عبدالمنان، ارسلا خان اور سلام خان شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردی كركے امن و امان كو تباہ كرنا چاہتے تھے، ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی كی دفعہ سمیت دیگر دفعات كے تحت مقدمات درج كرلیے ہیں۔

ادھر فیڈرل بی صنعتی ایریا پولیس نے سہراب گوٹھ كے قریب سے كالعدم تنظیم لشكر جھنگوی كے ایك كارندے كو گرفتار كركے اس کے قبضے سے كلاشنكوف، دستی بم اور 20 گولیاں برآمد كرلیں۔

واضح رہے لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان نے میں ہونے والی دہشتگردی کی چھوٹی بڑی وارداتوں کی نہ صرف ذمہ داری قبول کی ہے بلکہ مستقبل میں حملے کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
 
لشکر جھنگوی کھلے عام پاکستان میں شیعہ پروفیشنلز کی نسل کشی میں ملوث رہی ہے۔
 
نیشنل ایکشن پلان میں کالعدم تنظیوں کے خلاف کارروائی کی تاکید ہے لیکن جب ہم جھنگ میں ضمنی الیکشن کی بات کرتے ہیں تو حق نواز جھنگوی کے بیٹےنے نہ صرف اس الیکشن میں حصہ لیا بلکہ وہ یہاں سے کامیاب بھی ہوئے۔
 
مسرور جھنگوی کی شیعہ مسلک کے خلاف تقاریر انٹرنیٹ پر موجود ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔
نظرات بینندگان
captcha