آسٹریلیا؛ ایڈیلیڈ میں جشن آغاز امامت امام عصر(عج) کا انعقاد + تصاویر

IQNA

آسٹریلیا؛ ایڈیلیڈ میں جشن آغاز امامت امام عصر(عج) کا انعقاد + تصاویر

7:29 - December 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3502068
بین الاقوامی گروپ: آغاز امامت حضرت ولی عصر امام مهدی(عج) کی مناسبت سے ایڈیلیڈ میں جشن ولایت منایا گیا

آسٹریلیا؛ ایڈیلیڈ میں جشن آغاز امامت امام عصر(عج) کا انعقاد

ایکنا نیوز- آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے پاریش ہال میں گذشتہ رات جشن آغاز امامت حضرت ولی عصر امام مهدی(عج) منایا گیا جسمیں بڑی تعداد میں مقامی اور پاکستانیوں کے علاوہ رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا آغاز بھی شریک تھے۔

جعفریہ اسلامک سوسایٹی کے تعاون سے گذشتہ روز رات ساڑھے آٹھ بجے جشن کا آغاز کیا گیا جسمیں علامہ ادریس الحسن نے جشن ولایت و امامت امام عصر(عج) کے موضوع پر خطاب کیا جبکہ جوانوں نے شان اہل بیت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس محفل جشن نے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے بعنوان مہمان خطاب کیا اور معاشرے کے اصلاح اور زمینہ ظہور کے حوالے سے جوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور پاکستانی جوانوں کے جذبہ خدمت کو سراہا ۔

مکتب اہل بیت میں نو ربیع الاول کو آغاز امامت حضرت ولی عصر امام مهدی(عج) کا دن منایا جاتا ہے

آسٹریلیا؛ ایڈیلیڈ میں جشن آغاز امامت امام عصر(عج) کا انعقاد

آسٹریلیا؛ ایڈیلیڈ میں جشن آغاز امامت امام عصر(عج) کا انعقاد

آسٹریلیا؛ ایڈیلیڈ میں جشن آغاز امامت امام عصر(عج) کا انعقاد

نظرات بینندگان
captcha