
ایکنا نیوز- ایرانی رایزنی مرکز اور انجمن«صوت القراء العالمی» کے تعاون سے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے بدھ کو قرآنی مقابلے کراچی کمپنی کی مسجد میں منعقد ہوں گے
حسن قرآت اور حفظ کے مقابلوں میں پاکستان بھر سے ۲۴ قراء اور حفاظ شرکت کریں گے۔
اول تا سوم آنے والوں کو نقد اور دیگر قیمتی انعامات کے علاوہ ایران کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے بھیجوایے جائیں گے۔
اس سے پہلے چاروں صوبوں میں مقابلے منعقد کیے گیے اور انکے پوزیشن ہولڈرز ان مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں ۔
قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب عید میلاد النبی(ص) کے موقع پر جمعرات کے دن منعقد ہوگی جسمیں اہم ثقافتی اور علمی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔