جنرل قاسم سلیمانی کا تکفیری دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تاریخی کردار اور سعودی ناراضگی

IQNA

جنرل قاسم سلیمانی کا تکفیری دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تاریخی کردار اور سعودی ناراضگی

14:27 - December 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3502089
بین الاقوامی گروپ:جرمن اخبار کے مطابق میجر جنرل قاسم سلیمانی نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تاریخی اور بے مثال کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب ان کے خلاف آگ بگولہ ہوکر برہمی کا اظہار کررہا ہے۔

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن اخبار تاکس اشپیگل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگيڈ کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی نے  دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تاریخی اور بے مثال کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب ان کے خلاف آگ بگولہ ہوکر برہمی کا اظہار کررہا ہے۔

 جرمن اخبار کے مطابق میجر جنرل سلیمانی اعلی سیاسی اور فوجی مہارت رکھتے ہیں اور انھوں نے شام و عراق میں دہشت گردوں کی کمر توڑنے میں تاریخي اور بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ 

جرمن اخبار کے مطابق جنرل سلیمانی موصل میں عراقی فوجی آپریشن میں بھی بہترین کردار ادا کررہے ہیں ۔ حلب آپریشن میں انھیں طوفان کے عنوان سے یاد کیا جارہا ہے۔ اخبار کے مطابق حلب آزاد ہونے  کے بعد یہ تاریخي  کارنامہ  ان کی زندگی میں ثبت ہوجائے گا

نظرات بینندگان
captcha