12 ربیع الاول کا دن مسلمانوں کا اپنے نبی کریم ﷺ سے عشق کے عملی اظہار کا دن ہے

IQNA

12 ربیع الاول کا دن مسلمانوں کا اپنے نبی کریم ﷺ سے عشق کے عملی اظہار کا دن ہے

13:44 - December 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3502098
بین الاقوامی گروپ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نےعید میلاد البنی حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کا دن مسلمانوں کا اپنے نبی کریم ﷺ سے عشق کے عملی اظہار کا دن ہے۔

ایکنا- شفقنا- حجت الاسلام عباس جعفری نے کہا کہ امت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحمت اللعالمین ﷺ کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے امت کو اخوت، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا ہے اور آج اسلام کے نام پر جو گلے کاٹے جا رہے ہیں وہ دین اسلام کے روشن چہرے کو بدنما ظاہر کرنے کی مذموم کوشش ہے جس کے پس پردہ صیہونی نصرانی ایجنڈا کار فرما ہےاوراس سازش کو باہمی اتحاد و یگانگت سے شکست دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ علماء کی اعلٰی بصیرت اور دانش مندانہ اقدامات سے عدم برداشت کے رجحان کا خاتمہ کرکے معاشرے میں امن و سکون قائم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے کیونکہ  نبی کریم ﷺ کی حقیقی تعلیمات کا فروغ اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا آج ہمیں عہد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام جبر و بربریت سے نہیں بلکہ اسوہ حسنہ سے پھیلا ہے اور دنیا کے دیگر مذاہب حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ کو بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے اسلام کے نظام عدل و مساوات اور باہمی احترام پر عمل پیرا ہیں۔

موصوف سربراہ نے کہا  کہ حضور کریم ﷺ کی ذات مبارکہ سے محبت کے زبانی اقرار کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو عملی زندگیوں میں نافذ کرکے دشمنان اسلام کی کوششوں کو ناکامی سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے مزید  کہا کہ مجلس وحدت مسلمین 12 تا 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت و اخوت منا رہی ہے اور اس دوران ملک بھر میں جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سمینار منعقد کئے جائیں گے۔

نظرات بینندگان
captcha