ایکنا نیوز- شفقنا- پاکستان کے مشہور ادیب و شاعر انور مسعود نے شام و عراق کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الباکستانیوں نے شام و عراق پر داعش کے حملوں اور قبضے پر آج تک احتجاج نہ کیا لیکن جب داعش کو شامی اور عراقی فوج کی جانب سے لتر پڑے تو آہ و بکا شروع کردی۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر حلب کے نام سے جو تصویریں گردش کررہی ہیں، ان میں زیادہ تصویریں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی ہیں یا شام میں داعش کی بربریت کی۔