ایکنا نیوز- آناتولی نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے اسلامک سینٹر میں نمازِ مغرب کے بعد ایک شخص داخل ہوا جہاں اس نے نمازیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 30 سال کے درمیان تھی جب کہ واقعے کے بعد زیورخ پولیس کو اسلامک سینٹر کے قریب سے لاش ملی ہے جوحملہ آور کی بتائی جاتی ہے۔
زیورخ پولیس کہنا ہے کہ وہ حملہ آور اور اس کے عزائم کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے کیونکہ ابھی جائے وقوعہ سے ابتدائی شہادتیں جمع کی گئی ہیں۔
بعض زرایع کے مطابق واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے ۔