سلامتی کونسل نےفلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی قرار داد منظور کرلی

IQNA

سلامتی کونسل نےفلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی قرار داد منظور کرلی

14:22 - December 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3502167
بین الاقوامی گروپ؛ سلامتی کونسل میں فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی قرار داد منظور کرلی گیی ہے مگر صھیونی وزیراعظم نے صاف کہا کہ اس پر وہ عمل کے پابند نہیں

ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق امریکہ کی جانب سے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکنے کی قرار داد منظور کرلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پریشر کی وجہ سے جمعرات کو مصر نے اپنی قرار داد واپس لے لی تھی تاہم جمعہ کو وہی قرار داد نیوزی لینڈ، ملائیشیا، وینزویلا اور سینیگال نے سلامتی کونسل میں پیش کی ۔ قرار داد میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکا جائے۔

سلامتی کونسل کے تمام 14ممبران نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جس پر خوب تالیاں بجائی گئیں جبکہ پندرہویں رکن اور ویٹو پاور امریکہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 8 سال میں یہ پہلی قرار داد ہے جو اسرائیل اورفلسطین کے تنازعہ پر منظور کی گئی ہے۔

ڈونالڈٹرمپ نے فیصلے کی مذمت کی ہے جبکہ اسراییلی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اس پر عمل نہیں کیا جایے گا ۔

نظرات بینندگان
captcha