
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Azernews» کے مطابق «بایلر» مسجد سال ۱۸۹۵ کو تعمیر کی گئی تھی جبکہ دوبارہ مرمت مکمل ہونے کے بعد آذربایجان کے صدر الهام علی اف نے اسکا دوبارہ افتتاح کیا
علیاف اور اسکی بیوی نے افتتاحی تقریب کے دوران «آثار مقدس» نمائش بھی دیکھی
تاریخی قرآنی نمایش میں ۷۳ قرآنی نسخے، ۷ تاریخی کتب اور ۱۹ اسلامی ورثے شامل ہیں ۔
اس نمائش میں روس کی ایک مسجد میں آتش سوزی میں معجزانہ طور پر بچنے والے قرآنی نسخہ بھی رکھا گیا ہے۔
ساتویں صدی سے آذربایجان میں اسلام تیزی سے پھیلنا شروع ہوا اور اسی کے ہمراہ یہاں پر بڑی تعداد میں مساجد،عبادت خانے اور مقبرے بھی بنائے گیے ہیں ۔
یہ سلسلہ جاری رہا اور آج یہ شہر آذربایجان میں اہم اسلامی ثقافتی شہر کے عنوان سے جانا جاتا ہے ۔

