
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی آراکان کے مطابق ایک طرف جہاں میانمار کے مسلمانوں پر تاریخ کا بدترین ظلم ڈھایا جارہا ہے اور حکومتی سرپرستی میں بودھ مت کے شدت پسند مسلمانوں کے قتل عام میں مصروف ہیں وہی حکومت میانمار کے صوبہ راکھین کے شہر منگدو میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے لیے سات بودھائی گاوں تعمیر کی سازش کررہی ہے
میانمار حکومت کے ترجمان«تین مونگ سوی» کا کہنا ہے کہ مذکورہ گاوں بنگلہ دیش ہجرت کرنے والے بدھسٹوں کے لیے تعمیر کیا جارہا ہے
قابل ذکر ہے کہ اصل میں میانمار کے مسلمان بنگلہ دیش اور دیگر ہمسایہ ممالک میں ہجرت کررہے ہیں نہ کہ بودھسٹ اور حکومتی اقدام کا مقصد اصل میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی سازش ہے۔
منگدو شہر کی اکثریت مسلمان آبادی پر مشتمل ہے جبکہ اس طرح کی سازشوں سے مسلمانوں کی آبادی کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
راکھین صوبے کے شهر «منگدو» میں گذشتہ سال سے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ جاری ہے جسکے نتیجے میں ہزاروں مسلمان قتل اورزخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں دیگر ممالک میں ہجرت کرچکے ہیں ۔