ہالینڈ میں اسلامک سینٹر کی عمارت کو آگ لگا دی گئی

IQNA

ہالینڈ میں اسلامک سینٹر کی عمارت کو آگ لگا دی گئی

9:27 - December 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3502197
بین الاقوامی گروپ:ہالینڈ میں شر پسندوں نے اسلامک سینٹر کو آگ لگا دی جس نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق ہالینڈ کے علاقے کیولم برگ میں موجود اسلامک سینٹر کی عمارت کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگادی، آگ اس قدر شدید تھی کی اس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے لیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم آگ پھیلنے کی وجہ سے 2 قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق اسلامک سینٹر کی یہ عمارت ایک اسلامک تنظیم نے مسجد کے قیام کے لیے خریدی تھی جس کا تعمیری کام جاری تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کچھ شرپسندوں نے جان بوجھ کر لگائی ہے تاہم ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران ہالینڈ سمیت مغربی ممالک میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha