
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Oldham Chronicle» کے مطابق مسلمان جوانوں کے گروپ نے کرسمس پر ہسپتال جاکر بیمار بچوں کو کتابوں اور کھلونوں کا تقسیم پیش کیا۔
جوانوں کے گروپ کے سربراہ لایق احمد خان کا کہنا ہے : ہم نے فیصلہ کیا کہ خوشی کے موقع پر بیمار بچوں کو خوش کریں اور اس موقع پر ہم نے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند سالوں سے مختلف مغربی ممالک میں مسیح(ع) کی ولادت کے موقع پر مسلمان کیمونٹی عیسائیوں کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں اور وحدت بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات بھی انجام دیتی ہے جنکو ہرسطح پر سراہا جاتا ہے۔