داعش: کرسمس جشنوں اور تقریبات کو خونی منظر میں بدل دیں گے

IQNA

داعش: کرسمس جشنوں اور تقریبات کو خونی منظر میں بدل دیں گے

7:57 - December 31, 2016
خبر کا کوڈ: 3502206
بین الاقوامی گروپ: داعش نے دھمکی دی ہے کہ پوری دنیا میں کرسمس جشن کو خوفناک اور وحشت انگیز خونی فلم میں بدلا جائے گا

داعش:  کرسمس جشن کو خونی منظر میں بدل دیں گے


ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق انگریزی اخبار روزنامۀ انگلیسی «سن» لکھتا ہے کہ داعش نے دھمکی دی ہے کہ پوری دنیا میں جشن کو خوفناک اور وحشت انگیز خونی فلم میں بدل دے گی۔


اس اخبار کے مطابق لندن سے سڈنی سفر کرنے والے چالیس سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ داعش کا رکن ہے اور کرسمس جشن پر حملے کے لیے سڈنی جارہا تھا اور داعش چاہتی ہے کہ پوری دنیا میں کرسمس جشن کو خونی فلم میں بدل دے۔


اس شخص کو ایک آسٹریلین باشندے کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا

آسٹریلیا میں اس شخص کی گرفتاری سے پہلے ماسکو میں ایک گروپ کو گرفتار کیا گیا تھا جو کرسمس کے پروگرامز پر داعش کے حکم پر تباہی پھیلانا چاہتا تھا ۔

سال نو کے موقع پر مختلف ممالک میں سخت سیکورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں

3557853

نظرات بینندگان
captcha