نئے سال کے آغاز پر مساجد میں خصوصی دعائوں کا اہتمام

IQNA

نئے سال کے آغاز پر مساجد میں خصوصی دعائوں کا اہتمام

14:34 - January 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502219
بین الاقوامی گروپ:پاکستانیوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور نئے جوش و ولولے کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا
ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق دو ہزار سترہ کا سورج نئی امید اور نئی خوشیوں کے ساتھ طلو ع ہوگیا کہ یہ سال پاکستان کیلئے اچھا سال ثابت ہو ، ہر مشکل اور مصیبت کا اس ملک سے خاتمہ ہو ۔ 
نئے سال کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ دو ہزار سترہ کا سورج نئی امید اور نئی جستجو کے ساتھ طلوع ہوگیا ، نئے سال کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ 
مساجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس سال ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ اس ملک کو ترقی کی راہ گامزن کریں گے ، ہر مشکل اور ہر مصیبت کا مل کر مقابلہ کریں گے ۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ملک سے نفرت کا خاتمہ ہوگا اور اپنے ارض پاک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے ۔ دو ہزار سولہ کے تمام غم ، دکھ اور پریشانیاں بھلا کر نئے جوش اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔


نظرات بینندگان
captcha