مالاوی ؛ یائو زبان میں قرآنی ترجمے کی رونمائی

IQNA

مالاوی ؛ یائو زبان میں قرآنی ترجمے کی رونمائی

7:56 - January 02, 2017
خبر کا کوڈ: 3502222
بین الاقوامی گروپ: سالوں کی کوششوں کے بعد مسلم انجمن اور علما کونسل کے تعاون سے بلاآخر یائو زبان میں قرآن مجید کا کام مکمل کرلیا گیا ہے

مالاوی ؛ یائو زبان میں قرآنی ترجمے کی رونمائی


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «Nyasa Times» کے مطابق افریقی ملک مالاوی کے شہر«مانگوچی» میں تقریب رونمایی منعقد کی گئی ۔ مالاوی علما کونسل کے سربراہ شیخ محمد عبدالحمید سیلیکا کی کوششوں سے دس سال کے بعد یائو زبان میں قرآنی ترجمہ مکمل کیا گیا ہے۔


اس ترجمے کی تصحیح اور پروف ریڈنگ پر چودہ رکنی ٹیم چھ مہینے تک کام کرتی رہی اور بلا آخر دبئی فلاحی مرکز کے تعاون سے بیس ہزار نسخے شایع کیے گیے ہیں

سابق مالاوی صدر باکیلی مولوزی نے دو سو نسخے خرید کر تقریب رونمایی میں موجود شرکاء میں تقسیم کیا۔


پیپلز پارٹی مالوی کے صدراولادی موسی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ مالاوی میں ساٹھ سے ستّر فیصد آبادی یائو قوم سے تعلق رکھتی ہے لہذا اس زبان میں ترجمہ بہت ضروری تھا۔


انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے «چیچوایی» زبان میں بھی قرآن مجید کا ترجمہ کیا جاچکا ہے۔

جمہوری مالاوی جنوب مشرقی آفریقا کا ملک ہے جہاں ۳۶ فیصد آبادی مسلمان ہے باقی اکثریت لوگ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں

قابل ذکر ہے کہ موزامبیق ا رو تنزانیہ میں بھی لوگ یائو زبان بولتے اور سمجھتے ہیں ۔


3558323

نظرات بینندگان
captcha