
ایکنا نیوز- راکھین صوبے کی نیوز ایجنسی کے مطابق «قوڈو سارا» سٹی کے پولیس نے کہا ہے کہ کہ تمام ایسے لوگ جنکے نام محمد اور اسماعیل ہیں فوری طور پر تحقیقات اور تفتیش کے لیے تھانہ رپورٹ کریں
پولیس کے مطابق سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے یہ نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے تھانے میں پچیس روہنگی مسلمانوں کو لایا گیا جنمیں سے محمد اور اسماعیل نامی افراد کو ہتھکڑی لگا کرنامعلوم مقام پر منقتل اور باقی کو چھوڑ دیا گیا۔
ان افراد میں «مولوی محمد عبدالقادر»(۷۰ سال)، «مولوی محمد قاسم محمد جليل»(۵۱ سال)، «اسماعيل إمداد الله»(۵۵ سال)، «إسماعيل محمد حسين»(۶۵ سال)، «إسماعيل فضل أحمد»(۵۰ سال)، «محمد حسين سعيد الرحمن»(۴۹ سال) اور «محمد قاسم مولوي محمد أمين»(۶۲ سال) شامل ہیں جنکو پکڑا گیا ہے۔
گذشتہ سال سے راکھین صوبے میں نو پولیس اہلکاروں کے قتل کا الزام مسلمانوں پر لگا کر ظلم و بربریت کا بازار گرما کیا گیا ہے اور اب تک ہزاروں افراد دیگر ممالک میں فرار ہونے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔