پاکستان: حریت کانفرنس کا مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ۔

IQNA

پاکستان: حریت کانفرنس کا مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ۔

20:37 - January 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3502317
بین الاقوامی گروپ: حریت رہنماءسید علی گیلانی نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر کمیٹی کو فعال نہیں بنایا جائے گا تو مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لانے میں کامیابی نہیں ملے گی۔

پاکستان: حریت کانفرنس کا مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ۔ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق حریت رہنماءسید علی گیلانی نے مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کو فعال بنایا جائے،،ایسے شخص کو لایا جائے جو ہندو ذہنیت سے واقف ہو،حکومت کے پاس کیا ایسے لوگ نہیں ہیں جو کشمیر کی بات کرسکیں؟
انہوں نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر کمیٹی کو فعال نہیں بنایا جائے گا تو مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے لانے میں کامیابی نہیں ملے گی،پاکستان کے عزم کااندازہ کشمیر کمیٹی سے لگایا جاسکتا ہے،کمیٹی کے ارکان کشمیر بارے واقف ہی نہیں ہیں،وزیر اعظم نواز شریف نے بیرونی محاذ پر کشمیر کے موقف کو بہترین انداز میں اٹھایا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha