ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں ایک بار پھر مضبوط ہورہی ہے جوکہ مخالفین کے لیے پریشانی کا سبب بن رہا ہے، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نواز شریف کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دادوکینال کی جلد ریماڈلنگ کی جائے گی جس سے پانی کی قلت ختم ہوجائے گی، سوشل سیکٹر، صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے، سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کومسترد کردیا ہے، انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات جمہوریت کی بقا اور مضبوطی کے لیے ہیں اور ان مطالبات کو نہ ماننے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر دیا ہے،