
ایکنا نیوز- روزنامہ جنگ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے اختتام پر کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور پاراچنار دھماکے میں شیعوں کے قتل عام پر میکانگی روڑ سے ریلی نکالی گئی جسمیں سینکڑوں نمازیوں نے شرکت کی ۔
امام جمعہ سید ہاشم موسوی نے ریلی سے خطاب میں دہشت گردوں کے خلاف اقدام نہ کرنے پر انکی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دہشت گرد آزادانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں اور دوسری جانب پاراچنار جو مختلف اطراف سے دہشت گردوں کے محاصرے میں ہے وہاں کے شیعوں سے دفاعی اسلحوں کی جمع آوری لمحہ فکریہ ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت پاراچنار کے عوام سے بالکل مخلص نہیں۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے نماز جمعے کے خطبے میں بحرین میں فوجی میں موجود بعض عناصر کی مداخلت اور سازباز کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے اقدامات سے پاک فوج اور ملک کی بدنامی ہورہی ہے۔