عشرہ فجر انقلاب پر جرمنی میں شیعہ سنی مراکز کے تعاون سے قرآنی مقابلوں کا انعقاد

IQNA

عشرہ فجر انقلاب پر جرمنی میں شیعہ سنی مراکز کے تعاون سے قرآنی مقابلوں کا انعقاد

9:26 - January 30, 2017
خبر کا کوڈ: 3502399
بین الاقوامی گروپ: عشرہ فجر انقلاب اسلامی کی مناسبت سے برلن میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا

عشرہ فجر انقلاب پر جرمنی میں شیعہ سنی مراکز کے تعاون سے قرآنی مقابلوں کا انعقاد

ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر سیدعلی موجانی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عشرہ فجر کی مناسبت سے شیعہ سنی مراکز اور افغانی شیعہ مسجد«شمیم کوثر» کے تعاون سے قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا

انکا کہنا تھا کہ مقابلوں میں جرمنی کے مختلف شہروں سے ایرانی، افغانستانی، شامی، عراقی، لبنانی، نایجیرین، ترک اور جرمن قاریوں نے حفظ،ترتیل ، آذان اور حسن قرآت مقابلوں میں حصہ لیا

موجانی کے مطابق سات گھنٹے جاری رہنے والے مقابلوں میں مجموعی طور پر ۸۰ قاری اور حفاظ شرکت کررہے تھے۔

جبکہ مصری، عراقی اور ایرانی ماہرین ان مقابلوں میں ججز کے فرایض انجام دیں رہے تھے

سیدعلی موجانی کے مطابق ترتیل میں شام کے «انس محمد» نے مقام اول حاصل کیا۔

ثقافتی سفیر کے مطابق مقابلوں میں «الارشاد»، ، انجمن جعفریه، انجمن «منهاج الحسین»، مرکز «الحسنین»، مرکز اسلامی امام رضا(ع)، مرکز اسلامی امام موسی صدر، مرکز اسلامی التراث، مرکز امام جعفر صادق(ع)، مؤسسه شمیم کوثر، مرکز اسلامی ایرانیان برلین، مرکز شیعیان «المجتبی(ع)» اور مرکز اسلامی اهل سنت افغانستان شریک تھے

موجانی نے مزید کہا کہ اختتامی تقریب میں شیعہ سنی مساجد کے امام اور ایرانی مراکز کے نمایندے شریک تھے جنہوں نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

عشرہ فجر انقلاب پر جرمنی میں شیعہ سنی مراکز کے تعاون سے قرآنی مقابلوں کا انعقاد

عشرہ فجر انقلاب پر جرمنی میں شیعہ سنی مراکز کے تعاون سے قرآنی مقابلوں کا انعقاد

3567925

نظرات بینندگان
captcha