امریکہ؛ «ڈنور» ایرپورٹ پر نمازیوں کی حمایت کا خوبصورت مظاہرہ

IQNA

امریکہ؛ «ڈنور» ایرپورٹ پر نمازیوں کی حمایت کا خوبصورت مظاہرہ

9:34 - January 30, 2017
خبر کا کوڈ: 3502401
بین الاقوامی گروپ: ٹرمپ کے مسلم مخالف حکمنامے کے بعد سے امریکن ایرپورٹ پر عوامی اعتراضات کا دلچسپ سلسلہ جاری ہے

امریکہ؛ «ڈنور» ایرپورٹ پر نمازیوں کی حمایت/ عوام نے نمازیوں کا حصار میں لے لیا


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «kdvr» کے مطابق ڈنور ایرپورٹ پر عوام کے ہجوم نے حصار میں لیکر نمازیوں کو پولیس کارروائی سے بچالیا

عوام «نماز پڑھنے دیجیے» کے نعروں کے ساتھ پولیس کارروائی کی مزاحمت کررہے تھے اور انہوں نے نمازیوں کو حصار میں لیکر انہیں نماز پڑھنے کا موقع فراہم کیا

ڈنور ایرپورٹ کے ریسٹورنٹ پر کام کرنے والے امبر اونیل نے کہا : میں نے ایسا واقعہ ایرپورٹ پر اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا۔


قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے ایک فیصلے میں سات اسلامی ممالک کے باشندوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی کا حکم صادر کردیا ہے اور تعجب کی بات ہے کہ اب تک امریکہ میں دہشت گردانہ کارروائی میں حصہ لینے والے ممالک میں سے ایک بھی اس حکمنامے میں شامل نہیں۔


ٹرمپ کے فیصلے کے بعد بہت سے ائیرپورٹس پر ان ممالک کے مسافروں کو روکا گیا ہے جس سے بہت سے مسایل پیدا ہوئے ہیں اور انہیں مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ کے فیڈرل جج نے باقاعدہ ویزہ رکھنے والوں کے حوالے سے اس حکمنامے پر عملدرآمد روکنے کا حکم صادر کیا ہے۔

3568013

نظرات بینندگان
captcha