امریکی شہریوں کو عراق سے فوری طور پر نکالا جائے: مقتدی صدر

IQNA

امریکی شہریوں کو عراق سے فوری طور پر نکالا جائے: مقتدی صدر

16:09 - January 31, 2017
خبر کا کوڈ: 3502408
بین الاقوامی گروپ:عراق میں صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے کئی ممالک کے شہریوں کو ویزا جاری کرنے پر عائد پابندی پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عراق سمیت ان تمام ممالک سے امریکیوں کو فورا نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے

امریکی شہریوں کو عراق سے فوری طور پر نکالا جائے: مقتدی صدر

ایکنا نیوز- شفقنا- مقتدی صدر نے ٹرمپ حکومت کی جانب سے کئی ممالک کے شہریوں کو ویزا جاری کرنے پر عائد پابندی پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عراق سمیت ان تمام ممالک سے امریکیوں کو فورا نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن کے شہریوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکا میں داخلے سے روکا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے عراق کی رضاکار فورس نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ امریکیوں کو عراق میں داخل نہ ہونے دیا جائے اور جو امریکی عراق میں ہیں انہیں نکال باہر کیا جائے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب سنیچر کو عراق کے ممبران پارلیمنٹ نے تاکید کی ہے کہ اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ عراق کی حکومت ٹرمپ کے حکم پر رد عمل ظاہر کرے اور امریکیوں کو عراق میں داخل ہونے کی اجازت نہ دے۔

واضح رہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام، ایران، عراق، یمن، سوڈان، صومالیہ، لیبیا اور یمن کے شہریوں پر اگلے 90 دنوں تک امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔


نظرات بینندگان
captcha