رہبر نقلاب اسلامی کا حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں حضور

IQNA

رہبر نقلاب اسلامی کا حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں حضور

14:24 - February 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502416
بین الاقوامی گروپ:حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ فجر کی مناسبت سے عظیم انقلابی رہنما حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں حاضر ہو کر مزار پر فاتحہ خوانی کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔

ایکنا نیوز- مہر نیوزکے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عشرہ  فجر کی مناسبت سے حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم میں حاضر ہو کر رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے مرحوم سابق سربراہ کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی  اور ان کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت طلب کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گلزار شہداء میں حاضر ہوکر گرانقدر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور سابق صدر شہید محمد علی رجائی اور سابق وزير اعظم محمد جواد باہنرکی قبور پر فاتحہ خوانی کی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

نظرات بینندگان
captcha