ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیاں ظالمانہ اور متعصبانہ ہیں، میئر لندن صادق خان

IQNA

ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیاں ظالمانہ اور متعصبانہ ہیں، میئر لندن صادق خان

14:33 - February 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502417
بین الاقوامی گروپ: لندن کے مسلمان میئر صادق خان نے برطانوی وزیراعظم سے بھی درخواست کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت تک برطانیہ کے دورے کی اجازت نہ دی جائے جب تک سفری پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کو ظالمانہ اور متعصبانہ قراردیتے ہوئے ان کا دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

لندن کے میئر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے متنازع فیصلے سے امریکی سلامتی کے تحفظ کے بجائے اسے مزید نقصان پہنچے گا.


انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اعلی امریکی سفارت کاروں سے مل کر اپنی تشویش سے آگاہ کریں گے۔صادق خان نے برطانوی وزیراعظم سے بھی درخواست کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس وقت تک برطانیہ کے دورے کی اجازت نہ دی جائے جب تک سفری پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں ، ورنہ لندن کے عوام ٹرمپ کا خیر مقدم نہیں کریں گا۔

نظرات بینندگان
captcha