
ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق مختلف اسلامی ڈریسز کے تعارف کے لیے یوکرائن کے دارالحکومت میں حجاب نمائش منعقد کی گئی
پریس ٹی کی خاتون جرنلسٹ لنا ساوچک کا کہنا ہے : عالمی یوم حجاب پر کی یف کا بازار حجاب فروشی کے مرکز میں بدل چکا تھا اور کی یف کی مسلمان خواتین کے پیش کردہ اسکارف کے نمونے ، شادی اور سپورٹس کے مختلف ڈیزاینوں میں ڈریسز قابل دید تھے۔
اس دن تمام مذاہب کے خواتین کواسکارف پہننے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ اسلامی لباس سے انہیں آشنا کراسکے
شامی نژاد یوکرائنی طالبہ ساژا نمایش کی آرگنایزر کا کہنا ہے کہ اس نمایش کا اہم مقصد یہ ہے کہ ہم بتاسکے کہ اسکارف مصونیت،حفاظت اور زینت ہے نہ کہ محدودیت اور ظلم اور جب دیگر لڑکیاں مجھ سے سوال کرتی ہیں تو میں شوق سے اسکی وضاحت کرکے جواب دیتی ہوں.
نمایش میں اسلامی طرز پر مہندی لگانے ، اسلامی موسیقی اور خوراک سے لذت اٹھانے اور ان سے آشنائی کے مواقع فراہم کیے گیے تھے.
نمائش میں شریک ناتالیا نامی خاتون کا کہنا تھا: اس دور میں جب عریانیت کے زریعے عورتوں کی نمایش اور فیشن شوز منعقد ہوتے ہیں اس طرز کی نمایش دیکھر کر خوشگوار حیرت ہوتی ہے۔
یوکراین کی دوفیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے مگر حجاب نمایش کی بھرپورپذیرائی ہوئی اور گویا یہ پیغام دیا گیا کہ لباس اور اسکارف کے ساتھ بھی کامیاب انداز میں معاشرے کی خدمت کی جاسکتی ہے۔