ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان- غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک فوجی میوزیم کے قریب گشت کر رہا تھا کہ ایک شخص نے ”اللہ اکبر" کا نعرہ لگاتے ہوئے چاقو کے اس پر حملہ کر دیا۔ فوجی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے میوزیم کے ساتھ ہی موجود ایک انڈرگراﺅنڈ شاپنگ سنٹر میں گھسنے کی کوشش کی۔
فرانس کی وزارت داخلہ نے صورتحال کو انتہائی سنجیدہ قرار دیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ واقعے سے متعلق مختلف تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ فرانسیسی پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ”اللہ اکبر" کا نعرہ لگایا لیکن اس کے پاس دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔
مختلف رپورٹس کے مطابق حملہ آور کے پاس ایک یا دو بریف کیس بھی تھے جبکہ ایک اور رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے اپنے کندھے پر بیگ پہنا ہوا تھا۔