ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرسعود الشریم نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے جہاں لوگوں میں بیداری اور شعور کے فروغ میں مدد کی وہیں اسکا انتہائی تباہ کن پہلو یہ ہے کہ اس نے اسلامی اور معاشر تی اقدارکوتباہ و برباد کرکے رکھ دیا۔
الشیخ الشریم نے کہا کہ جدید ابلاغ نے دنیا کو ایک بستی میں تبدیل کیا،مگر سوشل میڈیا کا ایک غیرسماجی پہلو ہے ،اس پہلو نے نئی نسل کے دل ودماغ اور ہرچیز پر منفی اثرات ڈالے اور ہم اپنی دینی اور معاشر تی روایت کو فراموش کرتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا مسلمان تقویٰ اختیار کریں ، اللہ اور اسکے رسولؐ کی اطاعت میں زندگی گزارنے کو اپنا شعار بنائیں