پنجاب حکومت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا

IQNA

پنجاب حکومت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا

14:29 - February 08, 2017
خبر کا کوڈ: 3502463
بین الاقوامی گروپ: مذہبی حلقوں کی شدید تنقید کے بعد پنجاب حکومت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیاہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا ۔

ایکنا نیوز- پنجاب حکومت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مذہبی حلقوں کی شدید تنقید کے بعد پنجاب حکومت نے قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیاہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلے کے بعد اول سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی ہو گی اور اس مقصد کیلئے پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں اور کالجز میں قرآن پاک اردو ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا

نظرات بینندگان
captcha