حضرت زہرا تمام خواتین کے لیے کامل ترین نمونہ اور مثالی شخصیت ہیں ۔ سید آغا رضا

IQNA

حضرت زہرا تمام خواتین کے لیے کامل ترین نمونہ اور مثالی شخصیت ہیں ۔ سید آغا رضا

8:04 - February 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3502466
بین الاقوامی گروپ:پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمینٹری سروسز میں خواتین ڈے کی مناسبت سے خطاب میں مجلس وحدت رہنما کا حضرت زہرا اور حضرت زینب سلام اللہ علیہما کو خراج پیش

حضرت زہرا تمام خواتین کے لیے کامل ترین نمونہ اور مثالی شخصیت ہیں ۔ سید آغا رضا

ایکنا نیوز- اسلام آباد کے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمینٹری سروسز میں خواتین کے مقام کی حیثت سے منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت کے رہنما اور ممبر صوبایی اسمبلی سید آغا رضا نے کہا :عفت و پاکدامنی اور قانون و شریعت پر عمل صرف عورتوں کیلئے نہیں بلکہ مرد عورت سب کیلئے ضروری ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ عورت کے ساتھ ساتھ مرد بھی اپنے کردار, سوچ و فکر اوراعضاء و جوارح سمیت آنکھوں کو با عفت قرار دیں. یہ سبھی تب ہوسکتا ہے کہ انسان علم کے ساتھ ساتھ تربیت کے زیور سے آراستہ ہو،۔جبکہ آجکل کی دنیا میں درست علم ہے اور نہ ہی تربیت اور تربیت کے بغیر انسانیت کے اصل اقدار سے انسان محروم رہے گا۔ 

حضرت زہرا تمام خواتین کے لیے کامل ترین نمونہ اور مثالی شخصیت ہیں ۔ سید آغا رضا

آغا رضانے کہا : ہمارے گھروں میں ہماری بچیاں با پردہ و با عفت ہوکر پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لی رہی ہیں یہ سب ہماری ماوں کی کرامت ہے جنہوں نے ان عظیم عورتوں سے یہ درس لیا جنہیں ہراساں کرنے کیلئے انکے خاندان کے افراد کو تہہ تیغ کردیاگیا اور خود انہیں اسیر کوفہ و شام بنا یا گیا لیکن وہ ہراساں نہیں ہوئیں اورہر قدم پر نہ صرف انسانی اور الہی اقدار پر کاربندرہیں بلکہ رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے مشعل راہ بن گئیں۔

نظرات بینندگان
captcha