اسلام کی طرف مائل ہونے ہالی ووڈ اداکارہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا گھناﺅنا چہرہ بے نقاب کردیا

IQNA

اسلام کی طرف مائل ہونے ہالی ووڈ اداکارہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا گھناﺅنا چہرہ بے نقاب کردیا

15:20 - February 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3502484
بین الاقوامی گروپ: اپنے عقیدے کی وجہ سے امریکہ واپس جاتے ہوئے ۔۔۔“اسلام کی طرف مائل ہونے ہالی ووڈ اداکارہ نے ایسی بات کہہ دی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا گھناﺅنا چہرہ بے نقاب کردیا

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق اسلام کی طرف مائل ہونے والی ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان نے کہا ہے کہ اپنے ذاتی عقیدے اور امریکہ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اپنے ملک واپس آکر خوف محسوس ہو ر ہا ہے ۔

نیو یارک واپسی پر 30سالہ اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے افواہوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کچھ عرصے سے قرآن پاک پڑھ رہی ہوں اور یہ تبدیلی کا عمل ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام بہت خوبصورت مذہب ہے اور میں بہت روحانی شخصیت ہوں ،اسی لیے میں قرآن پاک کا مطالعہ کر رہی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آپ راتوں رات مذہب تبدیل نہیں کر سکتے ،اس عمل پر وقت لگتا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم اکثریتی ممالک پر امریکہ داخلے کی پابندی کے فیصلے پر پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرتے ہوئے لنڈ سے لوہان نے کہا کہ امریکہ واپسی پر کچھ شکوک و شہبات ہیں اور یہاں آکر خوفزدہ محسوس کر رہی ہوں ۔واضح رہے کہ لنڈ سے لوہان یونان اور ترکی کے دورے کے بعد نیو یارک واپس پہنچی ہیں ۔


نظرات بینندگان
captcha