عراق ؛ طالبات کا شاندار قرآنی مقابلہ+ تصاویر

IQNA

عراق ؛ طالبات کا شاندار قرآنی مقابلہ+ تصاویر

6:11 - February 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3502488
بین الاقوامی گروپ: دنیا کے مختلف ممالک میں قرآنی وفود اور امیدوار بھیجنے کے لیے طالبات کے درمیان مقابلہ حرم مطهر امام علی(ع) میں منعقد ہوا

عراق ؛ طالبات کا شاندار قرآنی مقابلہ


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے نے امام علی(ع) چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مذکورہ قرآنی مقابلہ آستانہ علوی میں منعقد کیا گیا جسمیں عراق بھر سے نامور قرآنی طالبات شریک تھیں۔

عراق کے قومی قرآنی ادارے کے مقابلوں میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں وفود اور قاری بھیجنے کے لیے طالبات کا انتخاب کیا گیا۔


مقابلوں کے انچارج انوار الحسناوی، کے مطابق مقابلوں میں طالبات کو جوہر دکھانے اور سنوارنے کا موقع دیا گیا اور آستانہ علوی کے شعبہ خواتین کی جانب سے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ان کو شریک کرنے کا لایحہ عمل طے کیا گیا۔


رپورٹ کے مطابق ججز کمیٹی کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ زینب عدنان ، کربلا، نرگس جواد بصره اور زمن عبد نجف سے پوزیشن کے لیے منتخب اور ان کو انعامات سے نوازا گیا ۔

عراق ؛ طالبات کا شاندار قرآنی مقابلہ


عراق ؛ طالبات کا شاندار قرآنی مقابلہ

3573552

نظرات بینندگان
captcha