ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ہونے والے خود کش دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو وحشیانہ اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے خود کش دھماکے میں اعلیٰ پولیس افسران اور عام شہریوں کی شہادت ایک انتہائی سنگین واقعہ ہے ، اس واقعے اور اس کی منصوبہ بندی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزائیں دی جائیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی ایک عفریت ہے، آئندہ کی نسلوں اور عوام کے تحفظ کے لیے اچھے اور برے تکفیری عفریت کا فرق ختم کرنا ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے لاہور کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے کہا ہے کہ وہ ریلیف اور زخمیوں کی امداد کے حوالے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔