فلسطینی اسکالرز: فلسطین میں اذان پر پابندی خیانت اور گھناوناجرم ہے

IQNA

فلسطینی اسکالرز: فلسطین میں اذان پر پابندی خیانت اور گھناوناجرم ہے

6:55 - February 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502503
بین الاقوامی گروپ: فلسطین کی مختلف سیاسی اور مذہبی شخصیتوں نے فلسطین میں صھیونی رژیم کی اذان پر پابندی کی کوششوں انسانی حقوق اور آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

فلسطینی اسکالرز:فلسطین میں اذان پر پابندی خیانت اور جرم ہے


ایکنا نیوز- نیوز چینل العالم کے مطابق فلسطینی دانشوروں نے ہر قسم کی بیجا پابندیوں کے خلاف مقابلے کے عزم کا اظھار کیا ہے

جہاد اسلامی کے رہنما احمد المدلل نے العالم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اذان پر پابندی کی سازش سے صھیونی رژیم دنیا بھر کے مسمانوں کے جذبات کو مجروح کررہا ہے

انہوں نے فلسطینی گروپوں میں اختلافات کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہمارا دشمن فایدہ اٹھا سکتا ہے

قدس فاونڈیشن کے سربراہ احمد ابوحليبه نے اس بارے میں کہا ہے کہ قدس اور فلسطین کے باشندے ۱۹۴۷ سے اسطرح کی سازشوں کا مقابلہ کررہے ہیں اور ہم اسلام کے مخالف اقدامات کی اجازت نہیں دیں سکتے۔


فتح تحریک کے آمال حمد کا کہنا ہے: اذان پر پابندی کی کوشش خطرناک ثابت ہوسکتی ہے جسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جاسکتا ہے جو آزادی بیان و عقیدے کے منافی ہیں۔

3574503

نظرات بینندگان
captcha