حزب اللہ رہنما سیدحسن نصرالله کے خطاب پر صھیونی رد عمل

IQNA

حزب اللہ رہنما سیدحسن نصرالله کے خطاب پر صھیونی رد عمل

7:53 - February 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502518
بین الاقوامی گروپ: صھیونی ایٹمی ری ایکٹر ڈیمونایی کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر غاصب رژیم کے وزیراطلاعات نے رد عمل ظاہر کیا ہے

حزب اللہ رہنما سیدحسن نصرالله کے خطاب پر صھیونی رد عمل


ایکنا نیوز- العالم نیوز ایجنسی کے مطابق حزب اللہ رہنما سیدحسن نصرالله کی گذشتہ دھمکی کے پیش نظر حیفا سے امونیاک اسٹاک کو دیگر مقام پر منتقل کرنے پر مجبور کردیا تھا، نئی دھمکی کے پیش نظر کہا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر حیفا کے بعد ڈیمونای کے ایٹمی ری ایکٹر کو بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔


سیدحسن نصرالله نے «شهید کمانڈروں کی یاد» کی تقریب سے صھیونی ری ایکٹر کو آسان نشانہ بنانے کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔


انہوں نے کہا تھا کہ اس ری ایکٹر کو یہاں سے نکال دو ورنہ حزب اللہ کے راکٹوں کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

صھیونی وزیر اطلاعات «ایسرائیل کاٹز» (Yisrael Katz) نے حزب اللہ رہنما سیدحسن نصرالله کے اس دھمکی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا : «اگر حسن نصرالله نے اسرائیل کے حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی جرأت کی تو پورے لبنان کو نشانہ بنایا جائے گا ».

3575283

نظرات بینندگان
captcha