قطری خطاط: قرآن مجید کی خطاطی میری سب سے بڑی خواہش تھی

IQNA

قطری خطاط: قرآن مجید کی خطاطی میری سب سے بڑی خواہش تھی

7:45 - February 21, 2017
خبر کا کوڈ: 3502538
بین الاقوامی گروپ: «کتارا» فاونڈیشن کے قرآن کی کتابت کے لیے منتخب ہونے والے قطری خطاط راشد بن مبارک المهندی نے قرآنی خطاطی کو بڑی خواہش قرار دیا

قطری خطاط:قرآنی کی خطاطی میری سب سے بڑی خواہش تھی


ایکنا نیوز- سترہ سال سے خطاطی کرنے والے قطری ہنرمند راشد بن مبارک المهندی کو کتارا فاونڈیشن نے قرآنی خطاطی کے لیے منتخب کرلیا ہے

روزنامه «الشرق» سے گفتگو میں انکا کہنا تھا : قرآنی خطاطی میری زندگی کی اہم ترین خواہش تھی جو اب پوری ہورہی ہے

اور یہ میرے لیے ایک اہم اعزاز ہے

انہوں نے کہا کہ کتارا فاونڈیشن کی وجہ سے انکا نام قرآن کے کاتبوں میں لکھا جائے گا جو انکے لیے فخر کا باعث ہے۔


مبارک نے کہا کہ ایک خوش خطی مقابلے میں انکے کام کو دیکھ کر انہیں اس کام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔


اور دو سال کے عرصے میں انکو ٹاسک دیا گیا ہے کہ مکمل قرآن مجید کی کتابت کرے

انکا کہنا ہے : بچپن سے خطاطی کا عاشق تھا اور سترہ سالہ کوششوں کا نتیجہ ہے کہ میں آج اس مقام پر پہنچ چکا ہوں

انہوں نے خط نسخ عثمانی اور خط ثلث کو پسندیدہ خط قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج میری زندگی کی اہم خواہش پوری ہوگیی ہے اور میں قرآن مجید کی خطاطی کے لیے مدعو کیا گیا ہوں ۔

قطری خطاط:قرآنی کی خطاطی میری سب سے بڑی خواہش تھی


3575672

نظرات بینندگان
captcha