امارات میں قرآنی مقابلوں کا فائنل مرحلہ شروع

IQNA

امارات میں قرآنی مقابلوں کا فائنل مرحلہ شروع

7:59 - February 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3502560
بین الاقوامی گروپ: «هند بن مکتوم» قرآنی مقابلوں کا اختتامی راونڈ «دبئی» میں جاری ہے

امارات میں قرآنی مقابلوں کا فائنل مرحلہ شروع


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «quran.gov.ae» کے مطابق گذشتہ روز شروع ہونے والے اٹھارویں «هند بن مکتوم» قرآنی مقابلوں کا فاینل مرحلہ منگل تک جاری رہے گا

«هند بن مکتوم» قرآنی مقابلے دبیی ایوارڑ کے قرآنی مرکز میں مقابلے جاری ہیں ۔ مقابلوں کے انچارج «ابراهیم محمد بوملحه»، کا کہنا ہے کہ اس مرحلے میں چیاسٹھ قرآء شریک ہیں.


انکا کہنا ہے : مقابلے چھ کیٹگریز میں ہورہے ہیں جنمیں مکمل حفظ قرآن مجید، بیس پارے، دس پارے اور پانچ پاروں کا مقابلہ شامل ہے

ابراهیم محمد بوملحه نے مزید کہا : پانچ پاروں کا حفظ دس سال سے کم نوجوانوں کے لیے ہے اور اس میں دبئی میں مقیم غیر ملکی طلباء شریک ہیں جبکہ تین پاروں کے حفظ میں پانچ سے بھی کم عمر کے بچے شامل ہیں.


اٹھارویں «هند بن مکتوم» قرآنی مقابلوں میں تیسویں پارے کے مقابلوں میں اسپشل اور زہنی طور پر کمزور طلبا شریک ہیں

قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں میں خواتین کا مقابلہ پہلے ہی منعقد ہوچکا ہے

3577658

نظرات بینندگان
captcha