امریکا میں مسلمانوں سے تعصب کی انتہا،باکسر محمد علی کے بیٹے سے سخت ترین تفتیش

IQNA

امریکا میں مسلمانوں سے تعصب کی انتہا،باکسر محمد علی کے بیٹے سے سخت ترین تفتیش

13:57 - February 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3502565
بین الاقوامی گروپ: امریکا میں مسلمانوں سے تعصب کی انتہا،باکسر محمد علی کے بیٹے کو مسلمان ہونے کے جرم میں حراست میں لیے جانے کا انکشا ف

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، باکسر محمد علی کے بیٹے محمد علی جونیر کو حراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باکسر محمد علی کے بیٹے محمد علی جونیئر کو جمیکا سے 7فروری کو والدہ کے ساتھ امریکا پہنچنے پر حراست میں لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وہ7فروری کے روز اپنی والدہ کے ہمراہ جمیکا سے امریکا پہنچے تھے جہاں فلوریڈا کے ایئر پورٹ پر انہیں 2گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا اور پوچھ گچھ کی جاتی رہی ۔


محمد علی جونیئر کی والدہ بیٹے کی گرفتاری سے لاعلم ایئر پورٹ پر پریشان پھرتی رہیں تاہم اب محمد علی جونیئر نے ایئر پورٹ انتظامیہ کے خلاف عدالت جانے پر غور شروع کر دیا ہے ۔

نظرات بینندگان
captcha