
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «nrttv» کے مطابق «خال» کے عنوان سے کردستان کے قاریوں کی شرکت کے ساتھ قرآنی تلاوت کا فیسٹیول سلیمانیہ کے «قصر الفن»(کاخ هنر) میں شروع کیا گیا ہے جو دو دن تک جاری رہے گا.
فیسٹیول میں عراق کے کردستان سے قاریوں کی شرکت کے علاوہ، ایران، مصر اور تنزانیہ کے قرآء شریک ہیں جبکہ ٹی وی چینل «NRT2» پروگرام برراہ راست نشر کرے گا.
فیسٹیول میں ایران کے قاری عبدالرحمن امام قلی؛ کردستان کے کوجر عمر، سرخیل توفیق، عباس شریف اور رشوان خضر ، مصر کے یاسر عبدالباسط اور یاسر شرقاوی، تنزانیہ سے محمد رمضان وغیرہ شرکت کررہے ہیں ۔
تقریب کے افتتاحی پروگرام کو «NRT2» چینل سے قرآنی شایقین کے لیے لائیو نشر کیا گیا ۔