
ایکنا نیوز- ترک پریس کے مطابق ترکی کے صوبہ قونیہ کے شہری اور کھلونا مارکیٹ کے مالک یحیی گوکتاش نے اعلان کیا ہے کہ گیارہ سال سے کم عمر کے ان بچوں کا خاص انعام دیا جائے گا جو سورہ عصر کو تفسیر کے ساتھ حفظ کرے گا
یحیی گوکتاش کے اس اعلان کو سوشل میڈیا پر بھرپور کوریج دیا جارہا ہے جسپر انہوں نے خوشی اور حیرت کا اظھار کیا ہے
گوکتاش کا کہنا ہے : یہ کام اتفاقی تھا ایک فیملی آیی تھی جنہوں نے بچے کے لیے کھلونا خریدا مگر بعد میں کھلونا واپس کردیا جسپر بچہ سخت ناراض تھا میں نے اس سے کہا کہ اگر وہ سورہ عصر کو حفظ کرے گا تو میں اسے فری میں یہ کھلونا دونگا اور اگلے ہی دن وہ بچہ سورہ عصر کو تفسیر کے ساتھ حفظ کرکے میرے پاس آیا۔
اس کا کہنا ہے کہ میں نے وعدے کے مطابق اسے کھلونا دیا تو ساتھ ہی ایک اور بچے نے مجھ سے پوچھا کہ کیا مجھے بھی حفظ پر یہ کھلونا مل سکتا ہے تو میں نے کہا۔ بالکل اور پھر اس بچے نے بھی حفظ کرکے دکھایا۔
یحیی گوکتاش کا کہنا ہے کہ کویی بھی بچہ سورہ عصر حفظ کرکے مجھ سے کھلونا فری میں حاصل کرسکتا ہے۔