IQNA

14:07 - March 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502593
بین الاقوامی گروپ: اسرائیل کے وزیر جنگ نے سعودی عرب کو ایران کے خلاف اتحاد کی آفر کردی
ایکنا نیوز- مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر جنگ آویگڈور لیبرمین نے جرمن اخبار دی ولٹ کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے سعودی عرب کو ایران کے خلاف اتحاد کی تجویز پیش کی ہے۔ 

اسرائیلی وزیر جنگ نے دعوی کیا کہ سنی ممالک اب اس نتیجے تک پہنچ گئے ہیں کہ ان کا دشمن اسرائیل نہیں بلکہ ایران ہے۔ اسرائیلی وزير جنگ نے کہا کہ اسرائیل نے سعودی عرب کو تجویز پیش کی ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب دونوں متحد ہوکر ایران کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔ 
اس نے کہا کہ اسرائیل ایک طاقتور ملک ہے جو ایران کے خلاف عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کی بھر پور حمایت کرسکتا ہے اور عربوں کو اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے۔
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: