تفسیر قرآن کے نام پر وہابیت کی تبلیغ

IQNA

تفسیر قرآن کے نام پر وہابیت کی تبلیغ

8:11 - March 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3502646
بین الاقوامی گروپ: لندن میں سعودی فنڈ سے چلنے والے اسلامی مرکز میں تفسیر قرآن کے نام پر ترویج وہابیت کا پانچ ماھہ کورس منعقد کیا جارہا ہے

تفسیر قرآن کی ترویج کے نام پر وہابیت کی تبلیغ


ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ «روسیا الیوم» کے مطابق سعودی عرب مختلف یورپی ممالک میں اسلامی اور ثقافتی مرکز کے نام پر وہابیت کی تبلیغ کے مراکز قایم کررہا ہے

اسی حوالے سے لندن کے اسلامی مرکز میں تفسیر قرآن کے نام پر پانچ ماھہ کورس فارسی زبان میں منعقد کیا جارہا ہے

«محمد بن سعود» یونیورسٹی جو شدت پسندی کے حوالے سے خاص طور پر معروف ہے کے فارغ التحصیل طالب علم «احمد بن محمد الدیبان» اس مرکز کی سربراہی کررہا ہے

الدیبان نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی مرکز تمام اقلیتوں کو متحد کرنے پر کام کررہا ہے.


قابل ذکر ہے کہ آخری سالوں میں سلفی تبلیغات سے متاثر شدہ مسلم ہونے والے متعدد لوگ شام اور عراق میں داعش سے مل چکے ہیں ۔

اسلامی مرکز لندن انگریزی اور دیگر زبانوں میں بھی تفسیر قرآن کورس کرانے پر کام کررہا ہے

لندن میں اسلامی مرکز کو «مرکزی مسجد» کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو سال ۱۹۴۴ میں تعمیر کیا گیا ہے جسمیں بیک وقت ۵۰۰۰ نمازی یکجا عبادت کرسکتے ہیں ۔

3582573

نظرات بینندگان
captcha