
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «الشرق» کے مطابق جوانوں کی حوصلہ افزائی اور باصلاحیت قراء کو سامنے لانے کے لیے مذکورہ مقابلے شروع کیے جارہے ہیں
«کٹارا» ثقافتی مرکز کے ڈایریکٹر«خالد بن ابراهیم السلیطی» کا کہنا تھا: ان مقابلوں سے تلاوت اور ترتیل کے شعبے میں نکھار پیدا ہوگا
انکا کہنا تھا کہ مقابلوں کے لیے ڈیڑھ ملین ریال مختص کیا گیا ہے اور اول تا پنجم آنے والوں میں بالترتیب ۵۰۰ هزار ریال، ۴۰۰ هزار، ۳۰۰ هزار، ۲۰۰ هزار اور ۱۰۰ هزار ریال تقسیم کیے جائیں گے۔
مقابلوں کے انچارج «خالد عبدالرحیم السید» کے مطابق ان مقابلوں میں نام لکھوانے کا مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے اور خواہشمند قرآء یکم مئی تک ویب سایٹ «www.kataraquran.com» پر رابطہ کرکے نام لکھوا سکتے ہیں۔
انکا کہنا تھا : مقابلوں میں صرف مرد حضرات شرکت کرسکتے ہیں اور عمر کی حد اٹھارہ سال سے زاید ہے جبکہ تلاوت اور تجوید پر عبور رکھنا لازمی ہے اسی طرح مسجد کے امام یا خطیب وغیرہ اور وہ قرآء جو اس سے پہلے بین الاقوامی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کر چکے ہو شرکت نہیں کرسکتے۔