متنازعہ مسلم فوجی اتحاد دراصل سعودی اتحاد ہے۔چیر مین سنی اتحاد کونسل

IQNA

متنازعہ مسلم فوجی اتحاد دراصل سعودی اتحاد ہے۔چیر مین سنی اتحاد کونسل

10:42 - April 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3502764
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کو متنازعہ مسلم فوجی اتحاد میں شامل ہوکر ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران سے تعلقات خراب نہیں کرنے چاہیے

ایکنا نیوز- شفقنا- چیرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی حکومت کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے واضح کیا ہے کہ متنازعہ مسلم فوجی اتحاد دراصل سعودی اتحاد ہے، پارلیمنٹ مسلم فوجی اتحاد میں شمولیت کے خلاف قرارداد منظور کر چکی ہے اور پاکستان کو سعودی حکومت کی کالونی نہیں بننے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو متنازعہ مسلم فوجی اتحاد میں شامل ہوکر ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران سے تعلقات خراب نہیں کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر اشرفی کو امریکہ اور جرمنی سے کروڑوں روپے ملنے کی تحقیقات کروائی جائیں، اورنیوز لیکس کی بھی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے۔

نظرات بینندگان
captcha