ایکنا نیوز- (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاپتہ ہونے والی امریکا کی پہلی مسلمان خاتون جج کی لاش دریا سے برآمد ہوئی ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق امریکا کی پہلی حاضر سروس مسلمان خاتون جج 65سالہ شیلا عبدالسلام کی لاش دریائے ہڈسن سے ملی ہے ، وہ منگل کے روز سے لاپتہ تھیں ۔
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ شیلا عبدلسلام کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات کاآغا ز کردیا گیا ہے کہ آیا انہوں نے خودکشی کی یا کسی نے قتل کیا۔شیلاعبدالسلام نیویارک کی کورٹ آف اپیل کی ایسوسی ایٹ جج تھیں۔